کہوٹہ (سہیل ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) کہوٹہ میں کچھ نجی تعلیمی ادارے گورنمنٹ شیڈول سے ہٹ کر دسمبر میں ہی سالانہ امتحانات لے کر کلاسز کو پروموٹ کر کے نئے داخلے شروع کرنے میں مصروف۔ کرونا سے تعلیمی سال متاثر ہونے کے بعد کیاایسا ممکن ہے کہ دسمبر میں ہی سیشن مکمل کر لیا جائے۔گورنمنٹ کے شیڈول کو فالو کرنا رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پہ لازم ہے۔ کیا ایسے اداروں نے گورنمنٹ کے شیڈول کو فالو کیا ہے کیا وہ ادارے رجسٹرڈ بھی ہیں یا اپنی من مرضی سے گورنمنٹ کے قوانین اور شیڈول سے ماورا خود ساختہ قوانین کے تابع چل رہے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایسے اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہیے جو غیر رجسٹرڈ ہیں یا گورنمنٹ شیڈول سے ہٹ کر اپنی مرضی سے سیشن مکمل کرا کےنئے داخلوں پہ ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔ شیڈول سے ہٹ کر سیشن شروع کرنے سے نصاب کی تبدیلی کی صورت میں اضافی مالی بوجھ والدین پہ ڈال دیا جاتا ہے ۔اور تعلیمی سیشن گورنمنٹ شیڈول سے ہٹ کر جلدی شروع کرنے سے سرکاری و دیگر نجی تعلیمی ادارے نئے سیشن میں داخلوں کی کمی کا سامنا کریں گے ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایسے غیر رجسٹرڈ اور گورنمنٹ شیڈول سے انکاری اداروں کو قانون کے مطابق عمل درامد کراتے ہوئے تعلیمی سیشن سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل کرانے کے لیے کلاسز کو جاری رکھنے کا پابند کرنا چاہیے۔
122