109

کہوٹہ:5 منشیات فروش گرفتارسے چرس شراب برآمد

کہوٹہ(عثمان مغل‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن شاہ کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 5 منشیات فروش مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیے گئے۔ مواڑہ سے حسن اقبال ولد شبیر حسین سے 50 بوتل دیسی شراب‘پنجاڑ چوک میں کاروائی کے دوران احسان الحق ولد بابر اقبال سکنہ بنڈھیا سے 3 سو گرام چرس‘پنڈی روڈ نزد ٹنگی روڈ

سے عمران علی ولد محمد شفیع سکنہ پنجاڑ چوک سے 10 لیٹر دیسی شراب‘ٹنگی ڈیم کے پاس سے ظفیر احمد ولد بابر خان سکنہ درانکوٹ سے 5 لیٹر شراب جبکہ ایک اور پولیس کاروائی میں کھڈیوٹ چوک سے ابرار احمد ولد محمد یاسین سکنہ حال محلہ آڑہ کہوٹہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی تمام کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کر لیے گئے۔دوسری جانب سول سوسائٹی کے افراد کے پولیس کارروائی پر ستائش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں سے رعایت نہ برتی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں