کہوٹہ: ہنیسر میں مسلم لیگ (ن) کا عوامی اجتماع کی تیاریاں

مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے مرکزی سیکرٹریٹ  میں 3 جنوری کو ہنیسر میں ہونے والے عوامی اجتماع کے سلسلے میں مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد جلسے سے خطاب کریں گے۔
میٹنگ سے کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے اسامہ اشفاق، ایم این اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ، راجہ ظفر بگہاروئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی جبکہ اس موقع پر ممبران اسمبلی ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح بھی کریں گے۔