کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل کہوٹہ کے ممتاز کا شتکار راجہ فیصل محبوب نے 48من فی ایکڑ گندم کی پیداوار حاصل کر کے ضلع راولپنڈی کی سطح پر سب سے پہلی پوزیشن حاصل کی، جو کہ زرعی شعبے میں ایک اہم کامیابی ہے۔ اس موقع پرراولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی محترمہ سعدیہ بانو نے راجہ فیصل محبوب کو 10 لاکھ کا نقد انعامی چیک بطور انعام پیش کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
اس موقع پر راجہ فیصل محبوب نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کہوٹہ مہر جلیل الرحمن کی مسلسل رہنمائی اور بھر پور معاونت کا بہت بڑا کردار شامل ہے اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سابق چیئرمین یو سی دکھائی راجہ شوکت جنجوعہ ،سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد خالد اعوان نے راجہ فیصل محبوب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی پورے علاقے کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ نمایاں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کسانوں کو بر وقت رہنمائی جدید معلومات اور حکومتی معاونت حاصل ہو تو وہ نا قابل یقین نتائج دے سکتے ہیں۔