کہوٹہ: پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ کہوٹہ نے ایک کاروائی کے دوران منشیات فروش سے ایک چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالمجید سرچنگ ڈیوٹی کے دوران نالہ کلہمن کس پل پر پر موجود تھے کہ ایک شخص کی مشکوک حرکات پر اسے روکا ، جس نے اپنا نام عبدالرشید ولد محمد رفیق سکنہ پیر پنیاہ تحصیل کہوٹہ بتایا،جامہ تلاشی کے دوران ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔