کہوٹہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ایم او آر میونسپل کمیٹی کہوٹہ شیزا ظفر اور عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کی مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے واضح احکامات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔