کوٹلی گھنیر: پانی کے نالے میں نہاتے ہوئے دو بھائی جاں بحق

کوٹلی (رپورٹ) – کوٹلی کے نواحی علاقے گھنیر میں آج افسوسناک واقعہ پیش آیا جب دو حقیقی بھائی پانی کے نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی عبدالخالق گھنیر والوں کے پوتے اور اللہ دتہ کے بیٹے تھے۔
دونوں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

مقامی افراد کے مطابق، آئے روز اس طرح کے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دو ہفتے قبل بھی منگلا ڈیم میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ والدین اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں