کوسٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم دو نوجوان جاں بحق 304

کوسٹر اورموٹرسائیکل میں تصادم دو نوجوان جاں بحق

اسلام آباد( نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہریوں نے ٹیکسلا سے ترنول تک جی ٹی روڈ کو خونی روڈ قرار دے دیا۔متعدد افراد ٹریفک حادثات کی بیٹ چڑھ گئے۔تین دن قبل ٹیکسلا جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب کوسٹر اور موٹرسائیکل کا تصادم نوجوان جان بحق ہو گئے جان بحق ہونے والوں میں واجد اور محمد حسیب شامل۔

ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے جبکہ تیسرا مہتاب نامی جوان کو ٹی ایچ کی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد راولپنڈی شفٹ کردیا گیا تھا۔سنگجانی فیکٹو سٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر 70 سالہ محمد صدیق موقع پر جاب بحق ہو گیا۔ٹیکسلا سے ترنول مارگلہ جی ٹی روڈ آئے روز بڑھتے حادثات اور اہل علاقہ کا تشویش کا اظہار شہری اس سڑک پر رات کے وقت سفر کو ‘خودکشی’ قرار دیتے ہیں۔

ترنول جی پندرہ کے قریب دن کے وقت سڑک پر ان کا ڈمپر الٹ گیا تھا جس سے وہ ڈرائیور اور کنڈکٹر شدید زخمی ہو گئے تھے ہزاوں کی تعداد میں ڈمپر لوڈر روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں اور کوئی ایسا دن نہیں جب ڈمپر لوڈر حادثات کا موجب نہ بنیں اگرچہ اس سڑک پر تواتر سے حادثوں کی اطلاعات آتی ہیں لیکن ابھی تک کسی نے انہیں مدد کے لئے کال نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی لوگوں کو یہ علم نہیں ہےکہ انہیں کسی حادثے کی صورت میں 1122 پر کال کرنی ہے۔ لوگ اپنے طور پر زخمیوں کو اٹھاتے اور ہسپتال پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں

جس میں تاخیر ہونے سے متاثرین کی حالت بگڑ جاتی ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان ڈمپر لوڈر پر پابندی عائد کرے تاکہ قیمتی جانیں بچ سکیں۔شہریوں کا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ سے جی ٹی روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات پر جامعہ حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں