کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 8 راولپنڈی سے مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 8 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو ہوا. اس وارڈ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 34092 تھی جن میں سے 4849 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا اور 35 ووٹ مسترد ہوئے۔
مسلم لیگ ن کےملک عبدالصمد حسین نے 2679 ووٹ لیے
پی ٹی آئی کے ملک عبد الکریم2025 ووٹ حاصل کرسکے
مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی پر برتری 654 رہی
ٹی ایل پی کے امیدوار عثمان مرشد نے 104  ووٹ حاصل کیے۔آزاد امیدوار آغا بابر خان نے 6 ووٹ حاصل  کیے۔


وارڈ 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے حافظ حسین احمد ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انکے صاحبزادے ملک عبدالصمد حسین کامیاب رہے