گوجرخان (نوید ملک ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان میں جوڈیشنل کمپلیکس کے لئے مختص رقبہ پر کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان و انتظامی افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ بوچیال پہنچ گئے ، پنڈی پوسٹ ذرائع کے مطابق مقامی باسیوں کا سپیکر قومی اسمبلی سے اراضی کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جی ٹی روڈ پر 105 کنال مختص اراضی پر سرکاری ریٹس بڑھانے کے لئے کمشنر راولپنڈی سے رابطہ جس پر آج صبح کمشنر راولپنڈی دینہ جاتے ہوئے گوجرخان باؤلی کے مقام پر انتظامی افسران کے ہمراہ پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے گفتگو میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اراضی مالکان کے تحفظات کو دور کرنے و سرکاری ریٹس پر نظر ثانی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ریونیو افسران کی مشاورت سے رپورٹ بنا کر جلد کمشنر راولپنڈی کو پیش کر دی جائے گی
153