43

کم عمر بچے کی ڈرائیونگ پر والد کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک نظام میں بہتری سے متعلق اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ون ویلنگ یا خطرناک ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے گاڑیوں سے باہر خطرناک انداز میں لٹکتے سریے کو فوری طور پر روکنے اور ایسی گاڑیوں کو بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک چالان کیساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کیے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں