تھانہ روات کی حدود کلیام اعوان میں ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سکول ہیڈ مسٹریس اور طالبات کو لوٹ لیا ذرائع تفصیلات کے مطابق کلیام اعوان لنک روڈ پر سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جانے والی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیام اعوان کی ہیڈ مسٹریس اور طالبات کو لوٹ لیا واردات بارے پرنسپل صائمہ علی زوجہ علی حسن نے تھانہ روات پولیس کو بتایا کہ دن سوا ایک بجے چھٹی کے بعد صالحہ بی بی،ارم پروین اور شبنم رانا جو میری ساتھی ٹیچرز ہیں بسواری کار نمبر اے وی ڈبلیو 782 راولپنڈی کے لیے نکلی کلیام برف خانہ سٹاپ سے تھوڑا پیچھے سڑک خراب ہونے کی وجہ سے گاڑی آہستہ کی تو اچانک ایک موٹرسائیکل برنگ سیاہ پر سوار تین لڑکے سامنے آگئے جو مسلح تھے جن کی عمریں سترہ سے بیس سال کے قریب تھیں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے سونے کے بوندھے اور ساتھی ٹیچر صالحہ سے بریسلٹ اور ایک عدد انگوٹھی طلائی زیورات لے کر بھاگ گئے میری ساتھی ٹیچرز انھیں سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہیں