کلہمن کس کے قریب دو نامعلوم حملہ آوروں کا شہری پر قاتلانہ حملہ

کہوٹہ(ساجدجنجوعہ) نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کا شہری پر حملہ،شہری شدیدزخمی،تفصیلات کے۔مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سروٹ کے رہائشی اکرام نذیر نے پولیس کو بتایا کہ ٹھیکیداری کرتا ہوں، آج اپنے موٹرسائیکل پر پکھڑال جاتے ہوئے کلہمن کس شیڈ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور مجھے روک کر مارنا شروع کردیا،ایک شخص نے پسٹل تیس بور کا بٹ جبکہ دوسرے نے چھری سے گلے پر حملہ کیا، جس سے میں شدید زخمی ہوگیااور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔