کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں میں گزشتہ کئی دنوں سے کم وولٹیج کی شکایت پر محکمہ واپڈا ایکشن ینے سے قاصر ہے بجلی کی آنکھ مچولی اور لوو ولٹیج سے عوام کی قیمتی اشیاء جلنے لگیں عوام ہیلپ لائن پر کمپلین درج کرواتے ہیں تو محکمہ واپڈا انتہائی سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور گھنٹوں بعد شکایت والی جگہ کامعائینہ کرتے ہیں اور گریڈ سے وولٹیج کم آنے کی طفل تسلی دے کی چلتے بنتے ہیں اس سے قبل بھی کئی دفعہ محکمہ واپڈا کو عوام کی جانب سے شکایت درج کرواتی رہی مگر محکمہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی عوام کا محکمہ واپڈا کے اعلی افسران اور موجودہ حکومت سے اپیل ہے کہ جلد از جلد کلرسیداں سے کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایت کو دور کر کے عوام کو سکون دیا جائے نہیں تو مجبورا احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
326