کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کی طالبہ تفریح کے وقت اپنے نانا کے گھر چلی گئی جبکہ اس کی والدہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سینٹری ورکر کیخلاف اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔مسماۃ (ص) سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نادرا آفس کے قریب رہتے ہیں(ط ن) جو کہ میری بیٹی ہے،صبح آٹھ بجے گرلز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں گئی۔چھٹی کے بعد واپس گھر نہ آئی مدعیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتی ہے اور چھٹی کے وقت گھر آتے ہوئے ملزم عبداللہ میرا راستہ روکتا ہے اور مجھ سے موبائل فون نمبر مانگتا ہے۔مجھے یقین ہے عبداللہ نامی لڑکے نے میرے بیٹی کو اغواء کر لیا ہےادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغویہ سکول میں تفریح کے موقع پر اپنے نانا کے گھر چلی گئی تھی جو بعد ازاں خود ہی گھر واپس آ گئی۔
188