چوکپنڈوری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں کا رہائشی غفور نامی شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق غفور کا تعلق چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں گنگوٹھی سے ہے۔ اغواء کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں غفور کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں غفور اپنے اہل خانہ سے ڈاکوؤں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر سندھ کے کچے کے علاقے میں پیش آیا جہاں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں۔
مغوی کے لواحقین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے غفور کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔