کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات، 01 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارات کا صفایا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق 05 مسلح ڈاکوؤں نے 02 خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 35 تولے طلائی زیوارات، نقدی لوٹ لیا۔ڈاکو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 05 مسلح ڈاکو کلرسیداں کے علاقے لونی جسیال میں شہری عبد المجید کے گھر کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے
ڈاکوؤں نے گھر میں سوئی دو خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر پورے گھر کی تلاشی لی۔ڈاکوؤں نے خاتون کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر سیف سے 35 تولے طلائی زیوارات،04 چیک بکس،02 اے ٹی ایم کارڈز سمیت 34 ہزار روپے نقدی لوٹی اور خواتین کو کمرہ میں بند کرکے فرار ہوگئے،
کلرسیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔خاتون خانہ کے مطابق شوہر، بیٹا بیرون ملک مقیم ہیں، ڈاکو فرار ہوتے وقت موبائل فون برآمدے میں پڑے روم کولر پر چھوڑ گئے۔