کلرسیداں: مہرا سنگال کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد شدید زخمی

کلرسیداں کے علاقے مہرا سنگال کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کیری ڈبہ، جو ایک تقریباً 60 سالہ بزرگ چلا رہے تھے،

کم نظری کے باعث بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ون ون ٹو ٹو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں