152

کلرسیداں روڈ پر بیرون ملک پلٹ خاندان لٹ گیا

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی میں اوورسیز پاکستانیوں کی لوٹ مار میں مصروف” گینگ ”کی تھانہ روات کے علاقے مانکیالہ کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی ایک اور واردات۔اتوار کی رات تقریباً گیارہ بجے پر راولپنڈی سے ڈڈیال آزاد کشمیر جانے والی فیملی تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 12 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تحصیل و ضلع ڈڈیال کے رہائشی محمد عدیل حسین اپنی گاڑی پر راولپنڈی سے ڈڈیال جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی سوزوکی برنگ گرے/ بلیو نمبر ALZ-704 میں سوار تین بندوں نے روکتے ہوئے اسلحہ تان کر زیور کی ڈیمانڈ کردی۔عدیل حسین کے مطابق انہیں ڈاکوؤں کے انداز ایسے لگا کہ جن کو کسی نے ہمارے پیچھے لگایا ہو۔اور وہ جانتے تھے کہ اتنی مقدار میں ان کے پاس سونا زیورات پہنا ہوا ہے۔عدیل حسین کے مطابق انہوں نے گن پوائنٹ پر میری بہو سے 12 تولے طلائی زیورات جو دو کنگن،چار چوڑیوں کی شکل میں تھے چھین کر فرار ہوگئے۔عدیل حسین کے مطابق بہو اوورسیز خاتون ہے اور اس واقعے کے بعد شدید پریشان کن حالات سے گزر رہی ہے۔کاروائی کرتے ہوئے لوٹا گیا زیور برآمد کروایا جائے تاکہ اس کا ملک اور پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔متاثرہ فیملی کے مطابق ملزمان کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں جنہیں سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے 05 دسمبر کو رپورٹ ہونے والے واقعہ کا مقدمہ نمبر 1533 بجرم392ت پ مورخہ 08 دسمبر کو درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں