چوہدری اشفاق/تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا شمارپنجاب کے بہترین سرکاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے یہ ہسپتال ایک طویل عرصہ سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سے کارکردگی کے لحاظ سے مسلسل اول پوزیشن پر آ رہا ہے جس کا تمام تر سہرا سابق ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ہسپتال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ پورے محکمہ صحت کی نظریں یہاں پر مرکوز ہو چکی ہیں اور ہسپتال کا نام بہترین علاج گاہوں میں لیا جا رہا ہے سابق ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے حوالے سے تھوڑا ذکر کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں ان کا شمار بہت دھڑلے دار ایم ایس میں ہوتا تھا وہ ایک نہایت ہی ایمان دار دیانتدار اور مخلص شخصیت کا مالک ہیں وہ کلرسیداں کے عوام کو بہترین علاج گاہ کا ایک ایسا تحفہ دے گئے ہیں جس کو یہاں کے غریب عوام زندگی بھر یاد رکھیں گے اور ان کو اپنی دعاﺅں میں بھی یاد رکھیں گے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی ہسپتال کے سینئر ترین ڈاکٹر عدیم پرویز کو ہسپتال ھذا کا نیا ایم ایس مقرر کر دیا گیا ہے نئے ایم ایس بھی نہایت ہی دیانتداراور سادہ طبیعت آفیسر ہیں ان میں وہ تمام تر صلاحتیں موجود ہیں جو کسی بھی گورنمنٹ ادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے درکار ہوتی ہیں انہوں نے بھی سابقہ قائم شدہ روایات کواسی سپیڈ سے آگئے بڑھا رکھا ہے وہ اپنی محنتی ٹیم کی صلاحیتوں اور اپنی زہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کو بہتر سے بہترین علاج گاہ بنانے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں ان کا طریقہ کار بھی بہت عمدہ ہے وہ صبح جب دفتر پہنچتے ہیں تو اپنے دفتر میں بیٹھنے سے پہلے پورے ہسپتال کا دورہ کرتے ہیں ہر ایک شعبے میں جاتے ہیں مریضوں سے بھی ہسپتال کے عملہ کے رویئے سے متعلق دریافت کرتے ہیں ان کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہی لیتے ہیں اور جن مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ان کو حل بھی کرتے ہیں ان کی بہترین ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے ہسپتال میں قائم شدہ تمام شعبے بے مثال ہیں ان میں تعینات سٹاف با اخلاق ہے اور بالخصوص ڈاکٹرز و نرسز نہایت ہی میٹھی زبان میں مریضوں سے بات چیت کرتے ہیں اور اچھے رویئے سے پیش آتے ہیں جو مریض کسی کام کے سلسلے میں ایم ایس کے پاس پہنچ جائیں وہ ان کے اخلاق کی وجہ سے اپنی بیماری کو بھول جاتے ہیں ان کے رنر محمد عمیر بھٹی بھی بہت اچھے اہلکار ہیں وہ ہر جگہ پر مریضوں کی مکمل رہنمائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایم ایس سے ملاقات کیلئے جانےوالے افراد کی بھر پور معاونت کرتے ہیں اور بالخصوص میڈیا کے نمائندوں کی عزت افزائی کرتے ہیں عمیر بھٹی کا کردار بھی ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ویسے تو ہسپتال کا ہر شعبہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے لیکن مجھے اپنے ایک کام کے سلسلے میں پچھلے کچھ دنوں سے وہاں جانے کا اتفاق ہوا ہے جن شعبوں سے میرا واسطہ پڑا ہے ان میں سے یہاں پر چند شعبوں سے متعلق ذکر ضرور کروں گا جیسے دانتوں کے علاج کا شعبہ ہے وہاں پر تعینات ڈاکٹر توقیر جو ہسپتال کے ترجمان بھی ہیں اور ہسپتال کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں اور آج ہسپتال کے حالات میں بہتری لانے میں ان کا بہت بڑی کاوشیں شامل ہیں وہ اس شعبہ کو نہایت ہی مہارانہ انداز میں سنبھاے ہوئے ہیں اور ان کی کاوشوں کی بدولت دانتوں کے علاج کا یہ شعبہ ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کاباعث بنا ہوا ہے، ٹی بی کے علاج کا شعبہ جس میں ڈاکٹر سمن اور نرس ارم تعینات ہیں وہ اپنے مریضوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آ تی ہیں اور مریض سے بات چیت کرتے ہوئے اسے اپنے گھر کا فرد سمجھ رہی ہوتی ہیں اور مریض اور ان کے ساتھ جانے والوں کو بلکل مطمئن کرتی ہیں ساتھ ساتھ بہترین مشوروں سے بھی نوازتی ہیں ، ہسپتال کی ٹیسٹنگ لیبارٹری میں اپنے فرائض دینے والے سٹاف کے تمام ممبران کا رویہ بہت اچھا ہے ، ڈسپنسری جہاں پر ہر مریض کو ضرور جانا پڑتا ہے اس میں تعینات عملہ بھی بہت اچھے اخلاق کے مالک ہیں بلخصوص محمد اخلاق نامی ڈسپنسر بہت نیک نام اہلکار ہیں ایم ایس ڈاکٹر عدیم پرویز کی محنت اور مکمل توجہ کی وجہ سے ہسپتال کو ایک اہم نام و مقام حاصل ہو چکا ہے ہسپتال کی تزئین و آرائش مریضوں کو ملنے والی سہولیات سٹاف کا مریضوں کے ساتھ رویہ اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہاں پر کوئی بہترین اڈمنسٹریٹر اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ موجود ہیں ایم ایس کی محنت ایمانداری و دیانتداری کی گواہی ہسپتال میں موجود سٹاف دے رہا ہے وہاں پر جانے والے مریض دے رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں تقریبا تین ہزار کے لگ بھگ مریضوں کا علاج کیلیئے آنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہسپتال میں ان کیلئے کوئی سہولیات موجود ہیں ان کا علاج ہو رہا ہے ان کو ادویات مل رہی ہیں ان کو وہ تمام تر ضروری سہولیات دستیاب ہیں جن سے وہ مستفید ہو رہے ہیں ایم ایس سمیت ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر سٹاف اس کو اپنا گھر تصور کرتے ہوئے اس قدر دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں جن کی بدولت ہسپتال دن بدن بہتری کی جانب رواں دواں ہے کلرسیداں کے عوام بہت خوش قسمت ہیں جن کو سابق ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے بعد ڈاکٹر عدیم پرویز جیسا دیانت دار آفیسر ان کی خدمت کیلئے اللہ پاک کی طرف سے بطور انعام ملے ہیں امید ہے کے نئے ایم ایس ڈاکٹر عدیم پرویز کی قیادت میں ان کی پوری محنتی ٹیم کلرسیداں ہسپتال کو مزید ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرے گی ۔
343