کلرسیداں میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باولے گیڈر نے حملہ کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گیڈر نے خاتون کے چہرے، آنکھ اور جسم کے دیگر حصوں کو بری طرح نوچ ڈالا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی Rescue 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے چک شہزاد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں میں اس واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ باولے جانوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.