414

کلر سیداں‘عامل نے شادی کا جھانسہ دے کر 50سالہ شخص کو قتل کر دیا


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جعلساز پیر نے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نواسی کیساتھ شادی کا لالچ دے کر 47 لاکھ روپے ہتھیانے اور بعد ازاں رشتے کے انکار پر پیسے ہضم کرنے کیلئے50 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر ڈالا اور نعش چونترہ کے علاقہ میں پھینک دی۔مقتول کے بیٹے نے چند روز قبل تھانہ کلر سیداں میں نامعلوم افراد کیخلاف اپنے والد رانا محمد شاہد کے اغواء کی ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی۔نعش کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود تھانہ چونترہ پہنچ گئے جہاں مقتول کے بیٹے کی موجودگی میں نعش کی شناخت کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو مقتول کے بیٹے رانا رانا عمیر کے حوالے کر کے باپ اور دو بیٹوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔مقتول رانا شاہد کے بیٹے رانا عمیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ بٹ کالونی کلر سیداں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کا مقتول والد دودھ دہی کا کاروبار کرتا تھا کہ اسی دوران ملزم رمیل شاہ بخاری جو کلر سیداں میں واقع پیر بخاری شریف دربار کے گدی نشین ہے اور مہینے میں دو بار کلر سیداں آتا ہے کیساتھ تعلق پیدا ہو گیا۔رمیل شاہ نے مقتول کو ڈی ایچ اے میں کاروبار کرنے اور اپنی برطانوی نیشنلٹی ہولڈر نواسی کیساتھ شادی کا لالچ دے کر 47 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی اور بعد ازاں نواسی کا رشتہ دینے سے صاف مکر گیا اور مقتول کے بیٹے رانا عمیر کواپنی نوکرانی کیساتھ کورٹ میرج کرنے کی آفر کر دی جس پر مقتول کے بیٹے نے صاف انکار کر دیا اور رقم کی واپسی کا تقاضا کرنا شروع کر دیا جس پر ملزم نے پیسے واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقتول کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔12 جون کو تھانہ کلر سیداں کے قریب ہی واقع دربار پیر انجمن بادشاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر گدی نشین پیر رمیل شاہ کے مریدوں نے مقتول کو موبائل فون کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ دربار میں آ کر اپنے پیسے وصول کر لے جس کے بعد مقتول کو اغواء کر لیا گیا اور اس کی نعش ایک ہفتہ بعد تھانہ چونترہ کی حدود سے برآمد ہوئی۔ادھر پولیس نے جعلساز پیر کے ایک بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے تا ہم ابھی تک اس کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں