کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس کی کامیاب کارروائی،مخبر کی اطلاع پر جوئے کی محفل الٹا دی، 20جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، بٹیرے اور موبائل فونز قبضہ میں لے لئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوآ روڈ کلر سیداں میں واقع میر افضل مارکیٹ غیر آباد گلی میں بٹیروں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر ملک محمد افضل پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جو پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور گھیرا تنگ کر کے وہاں موجود افراد کو قابو کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں ظفیر احمد،عابد حسین،محمد سجاول،محمد اخلاق،محمد فاروق،شبیر حسین،اللہ دتہ،ملک عرفان،الطاف حسین،واجد علی،محمد عمران،طیب محمود،محمد نواز،ملک ناظر،افتخار علی،اظہر حسین،محمد سعید،احتشام،محمد شفاعت،محمد حنیف شامل ہیں جبکہ 20 عدد بٹیرے،داؤ پر لگی رقم مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار 990روپے،17 عدد موبائل فونزمالیتی ایک لاکھ پچاس ہزارقبضہ میں لے لئے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.