کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔خرم شہزاد سکنہ ددہار مرزا نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ موضع ددہار مرزا میں زمین ایک کنال دس مرلے جس کا سودا آصف حسین ولد طاہر حسین سے کیا اور میں نے مبلغ سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بطور زربیعانہ وصول کی اور زمین پر نشان لگائے اور جب حد بندی کر نے کیلئے کہاتو مسمیان رستم علی ولد مہربان، واجد علی ولد عبدالعزیز،ٹیپو سلطان اور اکرام الحق آ گئے اور آتے ہی مجھے گالیاں دیتے ہوئے مارنا شروع کر دیا۔واجد کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا، اکرام الحق کے ہاتھ میں آہنی راڈ،رستم علی کے پاس ڈنڈا جبکہ ٹیپو سلطان کے پاس پسٹل 30 بور تھا۔رستم علی اور واجد علی نے مجھے پکڑا اور اکرام الحق نے آہنی راڈ دے مارا اور رستم علی نے ڈنڈے مارنے شروع کر دہئے جس سے میرے دائیں ہاتھ کی انگلی مضروب ہو گئی اور جسم کے مختلف حصوں پر بھی زخم آئے اور میرے شور وویلا کرنے پر میرا بھائی یاسر محمود اور حسین بھی آ گئے اور رستم علی نے میرے بھائی یاسر اور حسین کو بھی زد وکوب کیا اور کپڑے پھاڑ دہئے جس سے دونوں زخمی ہو گئے جبکہ واحد اور رستم نے میرے پرس سے ساڑھے سات لاکھ روپے کی رقم بھی نکال لی۔رستم علی کا تعلق ایک قبضہ گروپ سے ہے جو اس سے قبل بھی متعددمقدمات میں ملزم نامزد ہو چکا ہے۔
396