کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے تحصیل کلرسیداں کے تمام باربرز اور بیوٹی پارلرز مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے خلاف حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے31جولائی تک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کلرسیداں میں اپنی رجسٹریشن کروا ئیں جو اس میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رجسٹر نہ کرائی جانے والی دکانوں کو نہ صرف سربمہر کر دیا جائے گا بلکہ متعلقہ مالک کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جا سکتا ہے۔