کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں میں گرانفروشی کی شکایات پہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشہ جاوید نے اپنے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں پر 45000 جرمانے عائد کر دیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گرانفروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور کلر سیداں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی عام صارف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی