ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا بسال کا دورہ، ڈرون کے پارٹس کا معائنہ، ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے بسال کا دورہ کیا اور ڈرون کے گرنے والے پارٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں اور الرٹ رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیے جائیں۔
ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میں اضافہ، گشت کو مؤثر بنایا گیا اور حساس مقامات کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان اٹک پولیس