ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال کےنواحی علاقےسملوٹھہ سے تعلق رکھنے والے دو نو جوان بھائی ڈوب کر جاںبحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈڈیال سملوٹھہ میں رہائش پذیر عبداللہ خان کے دو جوان بیٹے اسامہ خان اوراسکا چھوٹا بھائی حبیب اللہ خان مولی پل آبشاروں کے قریب ناڑ کی حدود ضلع کوٹلی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور گلپور ویلفیر ٹرسٹ کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکو کرتے ہوئے پہلے حبیب اللہ خان کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کیا اور 4 گھنٹوں بعد اسامہ کی ڈیڈ باڈی تلاش کر لی گئ گلپور ویلفیر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو غسل دے کر نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنی ایمبولینس کے ذریعے ڈیڈ باڈیز کو سملوٹھہ پہنچایا جہاں بھائیوں اوسامہ خان اور حبیب اللہ خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیانمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شحصیات،وکلاء صاحبان،صحافیوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔