ڈپٹی کمشنر کا دورہ کلرسیداں ضلعی و تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ممکنہ دورہ کلرسیداں کی وجہ سے ضلعی و تحصیل انتظامیہ بھرپور متحرک ہو گئی ،سڑکوں کی صفائی کے لیے ستھرا پنجاب کا عملہ صبح سے ہی کام میں مصروف نظر آرہا ہے چوک پنڈوڑی ،شاہ باغ اور کلرسیداں میں کوڑا دانوں کو خالی کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز پیرا فورس کے عملہ نے کلرسیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا اس دوران کئی تاجروں کو وارننگ بھی دی گئی ،یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے دورہ گوجرخان کے دوران ناقص انتظامات کے سبب اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا