گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجرخان کے علاقے مطوعہ میں واقع فلنگ سٹیشن پر آتشیں اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں کی واردات،مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر عملے کو یرغمال بناتے ہوئے 02 لاکھ روپے کیش سمیت عملے سے02 لائسنسی رپیٹر گنز بھی لے گئے.دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ملزمان صبح تقریباً 04 بجے راجہ پی ایس او فلنگ سٹیشن مطوعہ میں گھس گئے اور توقیر نامی ملازم کو ازار بند سے باندھ دیا،ملزمان نے دفتر کا شیشہ توڑا، اور منشی کے کمرے سے 02 لاکھ روپے کیش،02 لائسنسی رپیٹر گنز سمیت “سی سی ٹی وی سسٹم کی DVR” بھی اتار کر لے گئے۔وقوعہ کے وقت فلنگ سٹیشن پر موجود ملازمین عبداللہ، محمد جمیل، محمد عاشق خان، توقیر انجم سحری کر رہے تھے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان کی ظاہری حلیہ سے عمریں 26/27 سال کے لگ بھگ، شلوار قمیض میں ملبوس ملزمان “پشتو اور پنجابی” زبان میں گفتگو کررہے تھے۔ملزمان ملازمین محمد جمیل،محمد عاشق خان کے موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے۔گوجر خان پولیس نے فلنگ سٹیشن کے اونر راجہ محمد سہیل کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
135