کمشنر راولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے سٹیشن کمانڈر سلمان نذر کے ہمراہ انسداد ڈ ینگی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی انتظامیہ و کنٹو نمنٹ بورڈ مل کر آئندہ ایک ہفتے ہیں ایک جامع سر و یلئنس پلان تر تیب دیں جس میں علاقوں کی تقسیم اور ہر محکمے کے کردار کو ریوائز کرتے ہوئے انکی ذمہ داریاں تفصیلا درج ہوں۔اسکے ساتھ ساتھ ہر محکمے کی جانب سے نامزد فوکل پر سنزکی تفاصیل کی لسٹ تر تیب دی جائے۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ مچھروں کے لئے حدود کی کوئی قید نہیں اس لئے ہمیں مجاز علاقوں کی بحث سے نکل کر ایک جامع پلان تر تیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے 07 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ڈینگی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ قبل از وقت اقدامات کرتے ہوئے لاروا تلفی کا عمل جس قدر ممکن ہو بڑھایا جائے۔مون سون موسم کے شروع ہونے سے قبل صفائی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل ہوں تاکہ کہیں بھی نمی کی وجہ سے ڈینگی مچھر کو افزائش کا موقع نہ ملے۔ کمشنر راولپنڈی کو بتا یا گیا کہ ڈ ینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مد میں یکم جنو ری 2022سے اب تک23 ایف آئی آرز،202چالان، 776نوٹسز جبکہ49جگہوں کو سیل اور 02 لاکھ19 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
سٹیشن کمانڈر سلمان نذرنے کہا کہ انسداد ڈینگی ہمارا قو می فریضہ ہے جس میں ہم سب ملکر اقدامات کریں گے اور عوام کی اس میں بھر پور شولیت کو یقینی بنائیں گے نیز یہ کہ عوامی صحت کو اولین تر جیح دیتے ہوئے اس ضمن میں لاپرواہی کرنے والوں کے ساتھ مزید سختی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ر یسپا نس کمیٹی کے ہفتہ وارانہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں شہریار خان ا سلام آبادا نتظامیہ, ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، ایڈ یشنل کمشنر (کوارڈ ینیشن) سیف انور جپہ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کواٹر)مرضیہ سلیم، چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر فائزہ کنول،ر یجنل کوا رڈینیٹروبائی امراض فو کل پر سن ڈ ینگی پرو گرام ڈا کٹر سجاد حیدر نے شرکت کی۔اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے بتا یا کہ یکم جنوری 2022 سے اب تک میٹرو پو لیٹن کار پو ریشن، چکلا لہ کنٹونمنٹ بورڈ، آر ڈی اے، پی ایچ اے، آرڈ بلیو ایم سی، میو نسپل کار پو ر یشن ودیگرمتعلقہ اداروں کو ڈی وی آرز کے اعداد و شمار کے مطابق 4044شکایات مو صو ل ہو ئیں جن میں سے 4006 حل کی جا چکی ہیں جبکہ22 پر کا م جاری ہے۔ان ڈور و یکٹر سر ویلئنس کے مطابق12 سے16 مئی 2022تک135306گھروں کو چیک کیا گیا جن میں سے498پاز یٹو نکلے جبکہ آؤ ٹ ڈور و یکٹر سر ویلئنس میں 62825 ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیاجن میں سے76 پا ز یٹونکلے اور وہاں مطلوبہ سر گرمی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرو یلئنس کے لئے مقررہ ٹیمیں رو زانہ کی بنیاد پر قبر ستان، پا نی کے کھلے ٹینک، ز یر تعمیر عمارتوں اور گوداموں و د یگر مقا مات کی چیکنگ کر تے ہو ئے ڈینگی لاروا کی افز ائش کو قا بوکر نے کی کو شش کررہی ہیں نیز ٹیمیں اپنی سر گر میوں کو با قا عدگی سے ڈ یش بورڈ پر اپ لوڈ کر یں تا کہ ان کی باقا عدہ ما نیٹر نگ ہو سکے۔