143

چیف سیکرٹری کی بیٹی کی منگنی، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

مری(سید احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام چیف سیکرٹری کی بیٹی کی منگنی میں مصروف سرکاری پروٹوکول کی گاڑیوں کی واپسی پر جی پی اوچوک سے جھیکاگلی بازا راورراولپنڈی آذادکشمیر کی طرف جانے والی ٹریفک مکمل جام ہوکر رہ گئی، پبلک ٹرانسپورٹ اورسیاحوں کی گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں اورکئی گھنٹے تک ٹریفک جام ہونے سے سیاح فیملیوں اورمسافروں کو شدید ذہنی پریشانی کاسامنا رہا،عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے اورپٹرولیم مصنوعات میں کمی کاعوام کون ریلیف دیگا کوئی بھی جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کررہا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سمیت کوئی بھی ادارہ سنجیدہ نہیں،ملکہ کوہسار مری کے تمام سرکاری محکمے مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں ناقص کارکردگی اور صرف وی آئی پی کے پروٹوکول میں مصروف مری انتظامیہ نے عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسادیا ہے،غریبوں کے مسائل کون حل کریگا عوام کا حکومت اورذمہ داران سے سوال؟،عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی مری کے مسائل کے حوالے سے اگر یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برقرار رہا تو اس سے مری کی سیاحت اورروزگارپر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے انہوں نے حکومت اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مری کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے ٹھوس اقدامات کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں