اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا، اب آپ کی لوٹ مار، گندم، چینی اور ٹیکس چوری پر نیب سوال نہیں کرسکتا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں، نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا، گندم، چینی چوری اور تیل، ادویات اسکینڈل پر نیب کچھ نہیں کرتا، چیئرمین نیب کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی، بی آر ٹی، مالم جبہ کیسز ختم کر دیئے گئے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہزاروں ارب چوری کرنیوالوں سے نیب پوچھ گچھ نہیں کرسکتا، نیب ترمیمی آرڈیننس حکومتی کرپشن چھپانے کیلئے ہے، مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر نیب سوال نہیں کرسکتا، پنڈورا پیپرز میں آنیوالے 700 افراد سے نیب سوال نہیں کرسکتا، نیب کابینہ میں شامل وزرا سے سوال نہیں کرسکتا، ہزاروں ارب چوری کرنیوالوں سے نیب پوچھ گچھ نہیں کرسکتا، صدر مملکت ہر قسم کے کاغذ پر دستخط کیلئے تیار رہتے ہیں۔
145