196

چکسواری مارکیٹ سے موٹر سائیکل چوری پر عوام کا شدید ردعمل

چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکاحلقہ انتخاب چکسواری چوروں کے نرغے میں چکسواری بازارسے ایک اورموٹرسائیکل چوری چکسواری کے عوام کاشدید

احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچکسواری بازارسے نامعلوم چورگلفام اخترکاموٹرسائیکل لے اڑے ۔گلفام اخترکابھائی موٹرسائیکل کھڑاکرکے دوکان میں گیاتھوڑی دیربعدواپس آیاتوموٹرسائیکل غائب تھا۔جمعرات کی شام چکسواری بازارمیں واقع صحبت پلازہ سے ولی خان کاموٹرسائیکل چوری ہوگیاتھا۔ولی خان نے چکسواری پولیس کوموٹرسائیکل چوری کی فلم بھی دی تھی مگرچکسواری پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ابھی ولی خان کاموٹرسائیکل چوری کرنے والوں کاسراغ نہیں ملاکہ ایک اورموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔نیوٹاؤن چکسواری سے بجلی کاٹرانسفارمراورتاریں بھی چوری ہوئیں ۔عوام نے چکسواری میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری مریض خوار
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری مریض خوارہونے لگے مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کامشورہ مریضوں کی حکومت کوجھولی پھیلاکربدعائیں آزادکشمیربھرکی طرح رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال گزشتہ دوہفتہ سے جاری ہے ۔ملازمین نے احتجاج کیمپ لگایاہواہے ۔ملازمین سارادن کیمپ میں بیٹھے رہتے ہیں ۔سنٹرمیں مریض ذلیل وخوارہورہے ہیں ۔مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کامشورہ دیاجاتاہے مریضوں نے حکومت کوجھولی پھیلاکربدعائیں دیتے ہوئے کہاکہ حکمران بے حس ہوچکے ہیں ۔اقتدارکے نشہ میں مست حکمرانوں کوغریب عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ۔وزیرمشیربیرون ملک سے علاج کراتے ہیں ۔حکومت ملازمین کے جائزمطالبات پورے کرکے ہڑتال ختم کرائے
چودھری واجد علی کا محمد اکرم کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
آزادپریس کلب کے سیکرٹری نشرواشاعت چودھری واجدعلی نے روزنامہ کشمیر لنک کے چیف ایگزیکٹیو اور مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد اکرم شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے
عبدالرشید کے صاجزادے شہزا دہ کاشف کی تیسری برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
ممتازسیاسی وسماجی شخصیت عبدالرشیدبھٹی کے صاحبزادے شہزادہ کاشف رشیدکی تیسری برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ شہزادہ کاشف رشیدکے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ حمیدآبادپرمحفل پاک منعقدہوئی ۔محفل پاک سے مولاناعبدالرزاق چشتی چےئرمین مذہبی بورڈ پی پی آزادکشمیراورمفتی محمدوسیم رضامفتی وزیراعظم سیکرٹریٹ آزادکشمیرنے خصوصی خطاب فرمایا ۔محفل میں محمدفاروق چودھری مشیروزیراعظم آزادکشمیر،سائیں ذوالفقارعلی سابق امیدواراسمبلی ،سلیمان کنیلوی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔جبکہ بعدازنمازعشاء محفل پاک سے مولانامحمدیوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکارنے خصوصی خطاب فرمایا ۔عبدالرشیدبھٹی نے تمام دوست احباب کاشکریہ اداکیا
سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی‘عمران بلال
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال نے کہاکہ سنٹرل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کی پاسبان ہے سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیرکے صحافیوں کی واحدنمائندہ تنظیم ہے ۔سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔آزادکشمیرکے ورکنگ جرنلسٹس قائدقبیلہ اہل قلم محمدرمضان چغتائی ،مرکزی صدرابرارحیدرمرکزی جنرل سیکرٹری ارشدمحمودبٹ مرکزی نائب صدرحافظ محمداشرف کی قیادت میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ پرمتحدمنظم ہیں ۔سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہدکررہی ہے ۔آزادکشمیرکے تمام اضلاع میں جرنلسٹس کالونیوں کاقیام ،صحافیوں کے لیے فری میڈیکل کی سہولت اورصحافیوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے لیے کوٹہ مختص کرائیں گے ۔آزادکشمیربھرسے ورکنگ جرنلسٹس سنٹرل یونین آف جرنلسٹس میں شامل ہورہے ہیں ۔نئے ساتھیوں کی سنٹرل یونین آف جرنلسٹس میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ چکسواری اسلام گڑھ ڈڈیال ،منگلا، کھڑی شریف جاتلاں میں پریس کلبوں کی عمارتوں کی تعمیرکے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔
رہبر ویلفیئر سوسائٹی غیر سیاسی تنظیم ہے جس کی بنیاد گیارہ سال پہلے رکھی گئی تھی‘اسد مغل
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
رہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری کاقیام چودھری یاسر صندل صدرمحمدعلی جنرل سیکرٹری منتخب چکسواری میں معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدوجہدکریں گے رہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری کے نومنتخب صدرچودھری یاسرکاعزم چکسواری کے نوجوانوں کانمائندہ اجتماع گزشتہ شام چکسواری کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔اجتماع میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔اجتماع کی صدارت رہبرویلفےئرسوسائٹی حمیدآبادکے بانی صدرمحمداسدمغل نے کی ۔اجتماع میں رہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری کاقیام عمل میں لایاگیا چودھری یاسر صندل صدرمحمدعلی جنرل سیکرٹری،راجہ زبیربروٹیاں سینئرنائب صدر،چودھری ندیم نائب صدر،رفاقت حسین سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے ۔رہبرویلفےئرسوسائٹی حمیدآبادکے بانی صدرمحمداسدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رہبرویلفےئرسوسائٹی حمیدآبادکی بنیادگیارہ سال قبل رکھی گئی ۔رہبرویلفےئرسوسائٹی غیرسیاسی تنظیم ہے ۔رہبرویلفےئرسوسائٹی معاشرے میں مثبت تبدیلیوں اورمعاشرتی برائیوں کے لیے کوشاں ہے ۔سرکاری اداروں سے سفارش رشوت کاخاتمہ ہمارامقصدہے ۔ہم انتشارلڑائی جھگڑاسڑکیں بندکرکے نہیں بلکہ پرامن جدوجہدسے عوام کوان کاحق دلاناچاہتے ہیں ۔پلاک میں رہبرویلفےئرسوسائٹی قائم کی گئی اب چکسواری میں بھی رہبرویلفےئرسوسائٹی قائم ہوچکی ہے ۔آج میراسرفخرسے بلندہے کہ میری کال پرآج نوجوانوں کاچکسواری کی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع منعقدہواہے ۔نوجوانوں نے مجھ پرجس اعتمادکااظہارکیامیرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں شکریہ اداکرسکوں ۔چکسواری کے نوجوانوں کومایوس نہیں کریں گے ۔نوجوان رہنماچودھری عاشق حسین نے کہاکہ چکسواری میں رہبرویلفےئرسوسائٹی کاقیام خوش آئندہے ۔مجھے چکسواری کے نوجوانوں کے اجتماع میں شرکت کرکے بے حدخوشی ہوئی ۔تبدیلی آتی نہیں بلکہ لائی جاتی ہے ۔ رہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری کے نومنتخب صدرچودھری یاسرصندل نے اپنے خطاب میں کہاکہ چکسواری میں معاشرتی برائیوں کے خاتمہ اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدوجہدکریں گے۔سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال نے کہاکہ چکسواری میں رہبرویلفےئرسوسائٹی کے قیام پراسدمغل خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔اسدمغل نے چکسواری کے نوجوانوں کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکردیا۔چودھری یاسر صندل متحرک باصلاحیت نوجوان ہیں۔اجتماع سے چودھری عمیررفیق ،راشدمحمودپلاکوی صدر رہبرویلفےئرسوسائٹی پلاک ،قاضی آصف ، سہراب خان نے بھی خطاب کیا۔ رہبرویلفےئرسوسائٹی حمیدآبادکے بانی صدرمحمداسدمغل نے رہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری کے نومنتخب عہدیداران کوہارپہنائے اورمبارکبادپیش کی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں