چکری وکیلاں،سرکاری سکول سے موٹر، پنکھے اور ساؤنڈ سسٹم چوری

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جاتلی کے نواحی علاقے چکری وکیلاں میں واقع گرلز پرائمری سکول میں چوری کی واردات، نامعلوم چور سکول کی عمارت میں رات کے وقت نقب لگا کر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔چور سکول سے موٹر، پنکھے اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان لے اُڑے۔ واقعے کی اطلاع پر ہیڈ مسٹریس کی مدعیت میں متعلقہ تھانے جاتلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے موقع کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔