چک بیلی خان: ٹریفک وارڈنز کی اضافی تعیناتی، ڈمپر مافیا پر مؤثر کارروائیاں

چک بیلی خان


اہلیانِ چک بیلی خان اپنے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی کاوشوں سے چک بیلی خان کے لیے ٹریفک وارڈنز کی مزید نفری تعینات کی گئی ہے۔
اضافی نفری کی تعیناتی کے بعد ٹریفک پولیس 24 گھنٹے مختلف شفٹس میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے، جس کے باعث بے لگام ڈمپر مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ٹریفک بے ضابطگیوں اور حادثات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے دسمبر کے مہینے میں متعدد خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے، تقریبا دسمبر کے 30 دنوں میں تقریبا 50 لاکھ کی رقم باقاعدہ حکومتی خزانے میں جمع کرائی گئی۔
اہلیانِ علاقہ نے چوہدری نعیم اعجاز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک بیلی خان روڈ پر مختلف مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔