چک بیلی خان روڈ جبری کے قریب پیال اسٹاپ پر کیری اور موٹر سائیکل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کیری میں سوار افراد گوجرخان ڈھوک میلم سے میلم گاؤں میں فوتگی پر آ رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سوار سامنے آنے کے سبب گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دو عورتیں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔