چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان بائی پاس کا افتتاح رواں ہفتہ میں ہو گا اس موقع پر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا اس حوالے سے گزشتہ روز ایک مشاورتی میٹنگ چوہدری افضل پڑیال کی صدارت میں ہوئی جس میں یونین کونسل چک بیلی خان یونین کونسل دھندا اور تمام گاؤں کے فوکل پرسن نے میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر معاون خصوصی ملک نیم آف چک امرال کرنل نواز صاحب میٹنگ میں موجود تھے افتتاح ہفتہ کے دن تین بجے چک بیلی خان میں ہو گا
115