راولپنڈی (کورٹ رپورٹر) سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کے قتل کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے ملزم چوہدری تنویر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاکہ کیس میں مزید تفتیش کی جا سکے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ چوہدری تنویر کو 20 جون کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ چوہدری عدنان کے قتل کا یہ مقدمہ سیاسی حلقوں میں ہلچل کا باعث بنا ہوا ہے، اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔