چوکپنڈوڑی‘ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی و طلائی زیورات لے اڑے

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کے علاقہ چوک پنڈوڑی میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی،ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات و نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقہ چوک پنڈوڑی نئی آبادی میں معروف سیاسی شخصیت اختر اقبال کے گھررات گئے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا،واردات کے وقت ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4تولے طلائی زیورات اور 5لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار گئے،واقعہ کی اطلاع تھانہ کلرسیداں پولیس کو کر دی گئی۔