117

چونترہ میں 17 سرچ آپریشن 730 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے حوالے سے پریس کانفرنس،پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی صدر،پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی شرکت،چونترہ اورچکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران 350مقدمات درج کرکے 730ملزمان گرفتار کیے گئے،سرچ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیے جارہے ہیں،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہاہے،جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا، بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے چونترہ اورچکری کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے حوالے سے پریس کانفرنس کی،پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس پی صدر بلال محمود سلہری، پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی،چونترہ اورچکری کے علاقوں میں 17سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران 350مقدمات درج کرکے 730ملزمان گرفتار کیے گئے،سرچ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیے جارہے ہیں،ملزمان سے 181کلاشنکوف،76رائفل،59پسٹلز،01ایل ایم جی،03دیگر رائفل سمیت 23سو سے زائد گولیاں برآمد کیں،قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف 350مقدمات درج کیے گئے،بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف 206مقدمات،عبداللہ سٹی کے خلاف 39مقدمات،کیپٹل سمارٹ سٹی کے خلاف 56مقدمات اورملٹی گارڈن سٹی کے خلاف 49مقدمات درج کیے گئے،درج مقدمات میں قتل کے 11مقدمات،دہشتگردی کے 09مقدمات،اقدام قتل کے 18مقدمات،اغواء کے 04مقدمات،ہوائی فائرنگ کے 14مقدمات،پولیس پارٹی پر حملہ کے 04مقدمات،ناجائز اسلحہ کے 266مقدمات اوردیگر 24مقدمات درج کیے گئے،سی پی اوسید شہزادندیم بخاری کا کہناتھاکہ ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اسلحہ کی موجودگی اورخطرناک افراد کی موجودگی ایک چیلنج ہے،قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،قانون شکن عناصرسے روابط رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دوں گا، کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر رجسٹر گارڈ رکھنے پر پابندی ہوگی،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اپنے گارڈز کی رجسٹریشن پولیس کے پاس کروائیں گی،کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہاہے،جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا، بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں