مجالس کروانے پر اختلافات۔کلرسیداں پولیس نے چواخالصہ کے شمیم الحسن نقوی اور ان کے بیٹے قلب ثاقب کو گرفتار کر کے نقص امن کے تحت پندرہ ایام کے لیئے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے تفصیلات کے مطابق سید شمیم الحسن نقوی نے چوآخالصہ میں نوتعمیر امام بارگاہ گلستان فاطمہ میں امسال عشرہ محرم کے دوران روزانہ صبح کے اوقات میں مجلس عزا کے لیئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج علی رضاکی عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے انہیں مجلس کے انعقاد کی اجازت دے دی اس فیصلہ کے خلاف دربار حسینی چوآخالصہ کے سجادہ نشین مخدوم حسن ناصر نقوی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا جہاں سے اس مجلس کے انعقاد کی اجازت کے ماتحت عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا اس کے باوجود مجلس جاری تھی کہ کلرسیداں پولیس نے چھاپہ مار کر دربار کے متولی سید شمیم الحسن نقوی اور ان کے فرزند قلب ثاقب کو گرفتار کر کے پندرہ ایام کے لیئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا پولیس کے مطابق یہ کاروائی نقص امن کے پیش نظر کی گئی ہے۔
205