چوآخالصہ‘تریل اور پیرگراٹہ سیداں سے جلوس علم برآمد

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوم عاشور اتوار کے روز تحصیل کلرسیداں میں تین مقامات سے جلوس علم نکالے گئے یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں حاجی صادق علی کے گھر سے برآمد ہوا جس کے شرکا سینہ کوبی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی اس کے بعد شرکا حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا جس کے شرکا ماتم زنی زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار بنک چوک سے ہوتے ہوئے دربار حسینی پہنچے جہاں مجلس شام غریباں ہوئی۔

پیر گراٹہ سیداں سے سید سجاد حیدر کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں اختتام پذیر ہوا،تریل میں جلوس علم فضل حسین کے گھر سے برآمد ہوگا جو امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل میں اختتام پذیر ہوا،اس دوران ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے اس طرح تحصیل کلرسیداں میں عشرہ محرم الحرام پورے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں