واہ کینٹ ۔ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریزیڈنٹ و مرکزی سیکرٹری فنانس نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان وحیدحیدرشاہ نے سپریم کورٹ کے پی ٹی سی ایل ٹرانسفرڈ ملازمین اور پینشنرز کے حق میں ہونے والے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ جس میں ٹی اینڈ ٹی سے کمپنی میں ٹرانسفر ہونے والے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان تمام ملازمین اور پینشنرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے طویل عدالتی جنگ لڑی ۔ اور ہزاروں ملازمین اور پینشنرز کے حقوق بازیاب کروائے ۔ عدالت عظمٰی کے فیصلے نے ملازمین کو خوش اور مطمئن کردیا ہے ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے اس عظیم فیصلے پر اس کی صحیح روح کے مطابق فوری عمل درآمد کروایا جائے۔
ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ CBA کی طرف سے دیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری پر منظور کیا جائے۔ تاکہ اس مہنگائی کے دور میں ملازمین اپنی دو وقت کی روٹی کا انتظام کر سکیں۔
