70

پی ٹی سی ایل روات کا نااہل عملہ صارفین کو ٹرخانے لگا

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی سی ایل روات کا عملہ شہریوں کی شکایات دور کرنے کی بجائے ٹرخانے لگا،متعدد بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جاتا جبکہ ہر ماہ بھاری بل وصول کر لیے جاتے ہیں صارفین کی دہائی۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک میجر میں قائم نادار ای سہولت مرکز کے راجہ شاہد نے پنڈی پوسٹ بتایا کہ آئے روز پی ٹی سی ایل کیبل ٹوٹنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے روزانہ صارفین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر مہینے بھاری بل بھیج دئیے جاتے ہیں مگر سروسز انتہائی خراب ہیں

عملہ کال کرنے پر جواب نہیں دیتا۔ایس ڈی او سرکل روات کو متعدد بار شکایات کیں انھوں نے لائن مین کو مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے مگر رشید نامی لائن مین مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔شکایت کرنے پر عملہ صارفین کو کہتا ہے کہ ہیلپ لائن 1218پر کال کی بجائے ہمیں ڈائریکٹ کال کیا کریں اس کے باوجود شنوائی نہیں ہو تی۔اس سے قبل بھی کئی بار ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں انھوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اس بابت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں