103

پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ،شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، شہری پھٹ پڑے۔شہر یوں نے پٹرول مہنگا ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت پر سخت نالاں دکھائی دیئے، شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سنتے ہی عوام شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو روز سسکتی زندگیاں دینے کی بجائے ایک مرتبہ مارکیوں نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ پٹرول بھروائیں،یا گھروں کے اخراجات پورے کریں،یا یوٹیلیٹی بلز ادا کریں یا بچوں کے اسکولز، کالجز کی فیسیں ادا کریں؟تنخواہ دار طبقے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تو موت ہی سستی ہے، سوال تو یہ ہے کھانے کا آٹا لائیں یا موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوائیں؟

حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے۔ رمضان کی آمد آمد ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے دکانداروں کو ایک بار پھر اشیاء مہنگی فروخت کرنے کا بہانہ مہیا کیا ہے جس کے باعث رمضان میں گھر کے اخراجات پورے کرنے سفید پوش طبقے کے لئے انتہائی مشکل ترین ہو جائیں گے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اس بار یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ رمضان میں قیمتیں ایک جگہ ٹھہر جائیں گی، لیکن نالائق حکومت کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مزید اوپرچلی گئیں ہیں۔سفید پوش طبقہ کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں، گزارا تو پہلے ہی انتہائی مشکل تھااب جینا بھی دوبھر ہو جائیگا۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی، گیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں