194

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،07 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،250گرام چرس، 18لیٹر شراب، 100پتنگیں اورخنجر برآمد،الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم شکیل سے250گرام چرس، ملزمان یٰسین اور نظام الحسن سے100 پتنگیں، تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم عتیق الرحمن سے05لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم ندیم اختر سے10لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ملزم سکندر ذوالقرنین سے03لیٹر شراب اور تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ملزم محمد ادریس سے خنجر برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں