121

پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ایک اور فیملی کو لوٹ لیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی پولیس کی ناقص کارکردگی،سرکاری/ پولیس اہلکاروں کے بھیس میں کار پر پولیس لائٹ لگائے لوٹ مار کرنے والے گینگ کو پکڑنے کے دعوے مشکوک نکل آئے.تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود میں ویگنارگاڑی پر نیلے رنگ کی پولیس لائٹ لگائے گینگ کی گن پوائنٹ لوٹ مار کی واردات قریبی عزیز کی شادی سے پلٹنے والی فیملی کو تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ساڑھے تین تولے طلائی زیورات، نقدی سے محروم کردیا.تلسہ روڈ لالہ زار کا رہائشی ناصر محمود فیملی ہمراہ عزیز کی شادی میں شرکت کے بعد سوموار رات 12:15 کے قریب واپس گھر آرہا تھا کہ شیرزمان کالونی کے قریب پولیس لائٹ لگائے ویگنار میں سوار گینگ نے اوور ٹیک کرتے ہوئے ناصر محمود کی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی کو لگا روک لیا.ناصر کے مطابق گاڑی سے 03 مسلح افراد اترے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی کا شیشہ اتروایا، اور گن پوائنٹ پر میری اہلیہ سے ساڑھے تین تولے طلائی زیورات،03 ہزار روپے نقدی، بینک کارڈ، شناختی کارڈ وغیرہ چھین لیے.ناصر کے مطابق مذکورہ اشخاص کی عمریں 28 سے 35 سال کے درمیان تھیں،جو واردات کے بعد لالہ زار تلسہ روڈ کی جانب فرار ہوگئےتھانہ سول لائن راولپنڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ اور تھانہ روات کی حدود میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری وارداتوں میں کئی خاندان ساری زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں بیرون ملک پلٹ کئی افراد اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو چکے ہیں پولیس وردی میں ملبوس گروہ راولپںڈی پولیس کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے گزشتہ ہفتے تھانہ مورگاہ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پلٹ لوٹنے کی وارداتوں میں یہ گینگ ملوث ہے جس کے بعد اوورسیز نے ملزمان کی سرکوبی کرنے پر سکھ کا سانس لیا تھا تاہم گزشتہ رات نیلی بتی لگائے گاڑی پر جعلی پولیس اہلکاروں کے بھیس میں ایک اور خاندان کو طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں