کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلی کا اعلان،کلرسیداں پولیس نے ریلی ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رھائی کے لیئے جمعہ کو کلرسیداں میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا تھا
مگر کلرسیداں پولیس نے دفعہ 144 کے تحت کلرسیداں،چوکپنڈوری،سرصوبہ شاہ و دیگر مختلف مقامات پر پولیس کے نوجوان تعنیات کر رکھے تھے پولیس کی سرگرمیوں نے پی ٹی ائی کارکنوں کو باہر نکلنے اور ریلی نکالنے کا موقع ہی نہ دیا
پولیس کارکنان کی منتظر رہی اور پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن سامنے نہ آیا اس طرح کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلی کے اعلان پر ریلی کا انعقاد ممکن نہ ہوا اس طرح پی ٹی آئی کے کارکنان نے دفعہ 144 کی مکمل پابندی کی
جس کی بدولت عمران خان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کا انعقاد ممکن نہ ہوا جس کا سارا سہرا کلرسیداں پولیس کے سر جاتا ہے۔