پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

 لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ شہداء میں ایس ایچ او شادی خیل صدر اعظم اور اے ٹی ایس کے اہلکار بھی شامل ہیں، سپاہی شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ اور سخی زادہ شہید ہوئے، کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.